دی پبلک ریکارڈز آفس وہ طے شدہ دستاویزات ہیں جنہیں محفوظ کرنا ہوتا ہے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کے دستاویزی ریکارڈ کو قابل رسائی بنانا ہوتا ہے۔ ہم نے تقریباً 1.8 ملین سے زیادہ ریکارڈز کو محفوظ کیا ہے۔ ہمارے مَلکیتی ریکارڈز انیسویں صدی کے وسط تک کی تاریخ رکھتے ہیں۔ انہیں مختلف فارمیٹس (اشکال) میں محفوظ رکھا جاتا ہے جن میں فائلز، جلدیں، تصاویر، پوسٹرز، نقشہ جات اور پلان اور فلمیں شامل ہیں۔ تفصیلات کے لیے برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلِک کریں۔
ایڈمنسٹریشن وِنگ ویب سائٹ کا اُردو ورژن صرف منتخب شدہ مفید معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک رسائی 這連結會以新視窗打開。انگریزی، 這連結會以新視窗打開。روایتی چینی یا 這連結會以新視窗打開。سادہ چینی زبان میں حاصل کرسکتے ہیں۔
ایڈمنسٹریشن وِنگ کی ویب سائٹ پر خوش آمدید۔
ایڈمنسٹریشن وِنگ وسیع پیمانے پر ذمہ داریاں انجام دینے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمارا بنیادی کام گورنمنٹ سیکریٹریٹ مشینری کے موثر کام کی نگرانی میں چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن اور فنانشل سیکریٹری کومعاونت فراہم کرنا ہے۔
ہم مقننہ کے ساتھ حکومتی معاملات میں بطور رابطہ کار کام کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایک طرف حکومت اور دوسری طرف عدلیہ، بدعنوانی کے خلاف خود مختار کمیشن اور محتسب دفتر کے درمیان رابطہ کے مقام کے طور پر کام کرتے ہیں۔
ایڈمنسٹریشن وِنگ اعزازات و ایوارڈز کے نظام اور منصوبہ برائے جسٹسز آف دی پِیس کے انتظام کا ذمہ دار بھی ہے۔ ہماری پروٹوکول ڈویژن کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں کونسلر کارپس کے ساتھ رابطہ رکھنے اور ان کو میزبان حکومت کی طرف سے خدمات فراہم کرنے اور ہانگ کانگ کا دورہ کرنے والے قومی رہنماؤں اور بین الاقوامی معززین کی خوش اخلاقی کے ساتھ تواضع کرنے کا مزید کام سونپا گیا ہے۔
ایڈمنسٹریشن وِنگ قانونی معاونت کی پالیسی تشکیل دینےاور محکمہ برائے قانونی معاونت (لیگل ایڈ ڈپارٹمنٹ) کے معاملات سنبھالنے کا ذمہ دار بھی ہے۔
ایڈمنسٹریشن ونگ کے زیر نگرانی دی گورنمنٹ ریکارڈز سروس مجموعی طور پر حکومتی ریکارڈز سنبھالنے کی نگرانی، اور اس طرح کے ریکارڈز کو سنبھالنے کے حوالے سے معیارات اور پالیساں تشکیل دینے کا کام کرتی ہے، اور ان حکومتی ریکارڈز کی نشاندہی اور انہیں عوام کی رسائی کے لیے محفوظ کرتی ہے جو دستاویزی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔
ہم ایڈمنسٹریٹو اپیلز بورڈ، میونسپل سروس اپیلز بورڈ، اور ڈایزاسٹر ریلیف فنڈ ایڈوائزری کمیٹی کے لیے دفتری معاونت بھی فراہم کرتے ہیں۔
ایڈمنسٹریشن وِنگ کی طرف سے فراہم کی گئی عوامی خدمات:
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے، پروٹوکول ڈویژن ہانگ کانگ میں ایک قابل قدر حجم کے کونسلر کارپس کے ساتھ رابطہ رکھتی اور میزبان حکومت کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ڈویژن دورہ کرنے والے قومی رہنماؤں اور بین الاقوامی معززین کی تواضع اور مہمان نوازی بھی کرتی ہے۔ تفصیلات کے لیے برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلِک کریں۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (HKSAR) کا اعزازات اور ایوارڈز سسٹم یکم جولائی 1997 کو ہانگ کانگ کے قیام کے بعد متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد ان افراد کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا جنہوں نے ہانگ کانگ کے لیے شاندار خدمات سرانجام دیں، ہانگ کانگ کی کمیونٹی یا عوام کے لیے امتیازی یا وقف خدمات سرانجام دیں، یا وہ جنہوں نے انفرادی/ذاتی طور پر اپنے اپنے متعلقہ شعبہ میں برتری حاصل کی۔ اعزازات اور ایوارڈز ان افراد کی بہادری کی بنیاد پر بھی دیے جاتے ہیں جو عوامی سطح پر اعتراف کے مستحق ہوتے ہیں۔ ہانگ کانگ سے باہر سرانجام دیے گئے کسی کارنامہ کا اعتراف بھی کیا جاسکتا ہے اگر اِس کی مکمل توجیح پیش کی جائے۔ تفصیلات کے لیے برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلِک کریں۔
دی جسٹسز آف دی پیس آرڈینینس (Cap. 510) جسٹسز آف دی پِیس کی تقرری، ان کے امور، استعفے یا برطرفی یا اِن امور سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے شرائط طے کرتا ہے۔ تفصیلات کے لیے برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلِک کریں۔
غیر نمائندہ مقدمات کے لئے قانونی مشورہ اسکیم (پروسیجرل ایڈوائس اسکیم) کے تحت، مدعیان جو قانونی کارروائیوں میں عدالت عظمیٰ، عدالت عالیہ کے اپیل کورٹ، کورٹ آف فرسٹ انسٹنس، ضلع عدالت، خاندان عدالت اور زمین ٹرائبونل میں مقدمات کرتے ہیں یا حصہ دار ہیں کو سول پروسیجرل معاملات پر مفت قانونی مشورہ فراہم کی جاتی ہے، تاہم دیگر ٹرائبونل میں سول کارروائی شامل نہیں ہے۔
پروسیجرل ایڈوائس سکیم سے متعلق معلوماتی پمفلٹ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی زبانوں میں ایڈمنسٹریشن ونگ کی ویب سائٹ پر پروسیجرل ایڈوائس سکیم نامی ویب صفحہ پر دستیاب ہیں۔ پمفلٹس کی نقول ہُوم افیئرز ڈپارٹمنٹ کے توسط سے ان متعلقہ غیر سرکاری تنظیموں کو بھی فراہم کیے جاتے ہیں جن کی خدمات سے مستفید ہونے والے لوگوں میں سے زیادہ تر مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اگر پروسیجرل ایڈوائس سکیم کے تحت مفت قانونی مشاورت حاصل کرنے والے صارفین کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے اور وہ انگریزی یا چینی زبان نہیں بولتے تو اُن کی طرف سے مشاورتی سیشن کا حصہ بننے کی صورت میں ضرورت کے مطابق اور مناسب طور پر وضاحت (ترجمہ) کی خدمت کا انتظام کیا جائے گا۔
تفصیلات کے لیے برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلِک کریں۔
AAB اور MSAB دو خود مختار آئینی ادارے ہیں جن کا کام AAB آرڈینینس، ASAB آرڈینینس اور دیگر متعلقہ آرڈینینسز کے تحت ان اپیلوں کی سماعت اور تعین کرنا ہے جو اپیل کنندگان کی طرف سے دائر کی گئی ہوں۔
AAB یا MSAB میں اپیل کی سماعت چینی، انگریزی یا دونوں زبانون میں منعقد کی جاسکتی ہے جس کے حوالے سے فیصلہ بورڈ کرے گا۔ تاہم اپیل میں کوئی بھی فریق یا کسی اپیل کی سماعت میں نمائندگی کرنے والا کوئی فرد بورڈ سے کسی بھی زبان میں بات کرسکتا ہے؛ اور بورڈ کے سامنے گواہی دینے والا ایک گواہ کسی بھی زبان میں گواہی دے سکتا ہے۔ جہاں موزوں اور قابل عمل ہوا، AAB یا MSAB سیکریٹریٹ سماعت کے لیے بیک وقت وضاحت (ترجمہ) کی خدمات کا انتظام کرے گا۔
مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی زبانوں میں معلومات AAB اور MSAB کے ویب صفحات جو کہ ایڈمنسٹریشن وِنگ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، میں دستیاب ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپیلز بورڈ سیکریٹریٹ کے استقبالیہ کاؤنٹر پر بھی نمایاں کی گئی ہیں تاکہ مختلف قومیتوں کے لوگ ہانگ کانگ کرسچن سروس کے تحت حسبِ ضرورت وضاحت (ترجمہ) کے حوالے سے سنٹر فار ہارمنی اینڈ انہینسمنٹ اور ایتھنک مائناریٹی ریزیڈنٹس (CHEER) کی معاونت حاصل کرسکیں۔
تفصیلات کے لیے، برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلک کریں۔
اس کا مقصد ان قانونی پیشہ ور افراد کو سراہنا ہے جو کمیونٹی کے لیے مفت قانونی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اس کا ایک اور مقصد مزید قانونی پیشہ ور افراد کی طرف سے عوام کو رضاکارانہ طور پر مفت قانونی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تفصیلات کے لیے برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلِک کریں۔
یہ CGO پریس کارڈ کے لیے درخواست کے طریقہ کار اور CGO میں فراہم کی جانے والی بلارکاوٹ سہولیات کا تعین کرتا ہے۔ تفصیلات کے لیے، برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلک کریں۔
سالانہ منصوبہ برائے اوپن ڈیٹا اور سالانہ منصوبہ برائے مقامی ڈیٹا کو مجموعی منصوبہ جات برائے سالانہ اوپن ڈیٹا (مقامی ڈیٹا کے منصوبہ جات شامل ہیں) میں یکجا کیا گیا ہے، جس میں اگلے تین سالوں کے دوران جاری ہونے والے اوپن ڈیٹا اور مقامی ڈیٹا اور اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری کیے گئے ڈیٹا کا شیڈول شامل ہوتا ہے۔ تفصیلات کے لیے، برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلِک کریں۔
یہ وہ ویب سائٹ ہے جہاں آپ زیادہ تر افسران کے ٹیلی فون نمبرز اور حکومتی بیوروز/محکمہ جات اور متعلقہ تنظیموں کی ہاٹ لائنز تلاش کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے لیے، برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلِک کریں۔
کچھ مذہبی تنظیموں اور خیراتی اداروں کے لیے معلومات جیسا کہ صدر/سربراہِ کار/ٹرسٹیز کی تقرری کا ثبوت متعلقہ آرڈینینسز کے تحت چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن کو فراہم کرنا ہوتا ہے۔ وہ یہ معلومات ڈاک یا ای میل کے ذریعے ایڈمنسٹریشن وِنگ کو بھی ارسال کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے لیے، برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلِک کریں۔
یہاں قومی پرچم، قومی علامت (نشان)، مقامی پرچم اور مقامی علامت (نشان) اور ان کے استعمال کا مختصر تعارف فراہم کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے لیے، برائے مہربانی 這連結會以新視窗打開。یہاں* کلِک کریں۔
*مواد صرف انگریزی، روایتی چینی اور سادہ چینی زبان میں دستیاب ہے۔