اعزازات اور ایوارڈز ویب سائٹ کا اُردو ورژن منتخب شدہ مفید معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ویب
سائٹ کے مکمل مواد تک رسائی
這連結會以新視窗打開。انگریزی،
這連結會以新視窗打開。 روایتی چینی
یا
這連結會以新視窗打開。 سادہ چینی
زبان میں حاصل کرسکتے ہیں۔
خصوصی انتظامی علاقہ ہانگ کانگ (HKSAR) کا آنرز (اعزازات) اور ایوارڈز سسٹم یکم جولائی
1997 میں HKSAR کے قیام کے بعد سے متعارف کرایا گیا تھا، تاکہ ان لوگوں کی خدمات کا اعتراف
کیا جاسکے جنہوں نے ہانگ کانگ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں، یا پھر ہانگ کانگ کے لیے
ممتاز اور وقف کمیونٹی یا عوامی خدمات سرانجام دیں، یا وہ جنہوں نے ذاتی طور پر اپنے اپنے
متعلقہ شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اعزازات اور ایوارڈز بہادری کے کارنامے سر
انجام دینے پر اُن افراد کو بھی عطا کیے جاتے ہیں جو عوامی سطح پر اعتراف کے حق دار ہوتے
ہیں۔ ہانگ کانگ سے باہر کسی کارنامے کا اعتراف بھی کیا جاسکتا ہے اگر اُس کی مکمل توجیح پیش
کی جائے۔
دیگر امور کے علاوہ، درج ذیل اہم مسائل HKSAR کے اعزازات اور ایوارڈز سسٹم میں بنیادی اہمیت
کے حامل ہیں۔ تفصیلات کے لیے، برائے مہربانی “+” پر کلِک کریں۔
HKSAR کے اعزازات اور ایوارڈز سسٹم کے تحت اعزازات اور ایوارڈز کی درج ذیل
اقسام ہیں:
- گرینڈ باہینیا میڈل
- گولڈ باہینیا سٹار
- تمغہء بہادری (گولڈ)
- سِلور باہینیا سٹار
- تمغہء بہادری (سِلور)
- تمغہ برائے امتیازی خدمت (نظم و ضبط کی حامل خدمت اور بدعنوانی کے خلاف
آزاد کمیشن (ICAC))
- برونز باہینیا سٹار
- تمغہء بہادری (کانسی)
- میریٹوریئس سروس میڈلز (نظم و ضبط کی حامل خدمات اور ICAC)
- میڈل آف آنر (تمغہء وقار)
- لانگ سروس میڈلز اینڈ کلاسپس (نظم و ضبط کی حامل خدمات اور ICAC)
- کمیونٹی سروس پر چیف ایگزیکیٹو کی طرف سے تعریف
- حکومتی/عوامی سروس پر چیف ایگزیکیٹو کی طرف سے تعریف
اعزازات اور ایوارڈز کے بارے میں مزید تفصیلات
這連結會以新視窗打開。یہاں*
دستیاب ہیں۔
اعزازات اور ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں عام طور پر بیوروز اور محکمہ جات کی طرف
سے کی جاتی ہیں۔ اعزازات اور ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں جمع کراتے ہوئے، بیوروز
کے ڈائریکٹرز اور محکمہ جات کے سربراہان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کمیونٹی کی
آراء کو مد نظر رکھیں۔ نامزدگیوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی غرض سے، بیوروز
اور محکمہ جات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں موجود غیر
سرکاری اداروں سے بھی نامزدگیاں حاصل کریں۔ علاوہ ازیں، عام لوگوں کو بھی
نامزدگیاں جمع کرانے کے لیے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ جمع کرائی گئی نامزدگیوں
کو عمل میں لانے کے لیے انہیں متعلقہ بیوروز اور محکمہ جات کو بھیجا جائے گا۔
کمیونٹی نامزدگی کے لیے فارم (انگریزی میں)
這連結會以新視窗打開。یہاں*
دستیاب ہے۔
اعزازات اور ایوارڈز کے لیے کی گئی نامزدگیوں کو شارٹ لِسٹ کرنے کے لیے دی
آنرز اینڈ نان آفیشل جسٹسز آف دی پِیس سیلیکشن کمیٹی (سیلیکشن کمیٹی) کا
تقرر کیا جاتا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ نان آفیشل جسٹسز آف دی پیس (JPs) کی
تقرری کے لیے نامزدگیوں کو بھی شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے، تاکہ چیف ایگزیکیٹو کو
نام تجویز کیے جاسکیں۔ اعزازات اور ایوارڈز اور اس کے ساتھ ساتھ نان آفیشل JPs
کی تقرری کے لیے ناموں کی منظوری ذاتی طور پر چیف ایگزیکیٹو کی طرف سے دی جاتی
ہے۔ دو ذیلی کمیٹیاں جن میں سے ایک مائنر آنرز سب کمیٹی (سول سرونٹس) اور
دوسری مائنر آنرز سب کمیٹی (جنرل پبلک) بنائی جاتی ہیں تاکہ کی گئی نامزدگیوں
کو شارٹ لسٹ کرنے کے لیے سیلیکشن کمیٹی کی معاونت کی جاسکے۔
سیلیکشن کمیٹی کے بارے میں مزید تفصیلات
這連結會以新視窗打開。یہاں*
دستیاب ہیں۔
اعزازات کی سالانہ فہرست عام طور پر HKSAR کے یوم تاسیس (یکم جولائی) کو حکومتی
گزٹ میں شائع کی جاتی ہے جس میں اُس سال اعزازات اور ایوارڈز وصول کرنے والوں
کے ناموں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ نظم و ضبط کی حامل خدمات کے لیے لانگ سروس
میڈلز اعزازات کی فہرست اور ICAC کی اشاعت حکومتی گزٹ میں الگ الگ طور پر ہوتی
ہے۔
1997 سے اعزازات کی فہرستیں
這連結會以新視窗打開。یہاں*
دستیاب ہیں۔
HKSAR کے آنرز اینڈ ایوارڈز سسٹم کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے، ضبطگی کا
ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے تاکہ ایک اعزاز وصول کنندہ کی اپنے اُس اعزاز
(اعزازات) کو تسلسل کے ساتھ برقرار رکھنے کے حوالے سے مناسبیت کی جانچ کی
جاسکے۔ اگر کسی اعزاز وصول کنندہ کی سرگرمیوں سے یہ سوال اٹھتا ہو کہ آیا اُسے
وہ اعزاز (اعزازات) رکھنے کی اجازت دی جانی چاہیئے یا نہیں، جیسا کہ کسی جرم
میں ایک سال یا اس سے زائد عرصہ کے لیے قید، چاہے وہ معطل ہوئی ہو یا نہ ہوئی
ہو، یا اُس نے کسی ایسے رویہ کا مظاہرہ کیا ہوجس کی وجہ سے آنرز اینڈ ایوارڈز
سسٹم کو سنگین نوعیت کی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہو، وغیرہ تو اس صورت میں اُس
متعلقہ شخص کے اعزاز (اعزازات) ضبط کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ ایڈمنسٹریشن
(انتظامی) وِنگ اُن کیسز پر کاروائی کرے گا جو اس کے علم میں آئے ہوں گے، تاکہ
ضبطگی کے طریقہ کار کے لیے درخواست کی جاسکے۔ ضبطگی کے ہر ایک کیس کی منظوری
ذاتی طور پر چیف ایگزیکیٹو کی طرف سے دی جائے گی۔ضبطگی کی اشاعت حکومتی گزٹ میں
ہوگی جس میں ایوارڈ وصول کنندہ کا نام اعزازات کی فہرست سے نکالا جائے گا اور
اس سے واپس لیا جانے والا میڈل (میڈلز) /سند (اسناد)کا ذکر ہوگا۔
*مواد انگریزی، روایتی چینی اور سادہ چینی زبان میں دستیاب ہے۔